میرپورخاص میں بدترین 12 گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ کے خلاف شہریوں کا بھرپور احتجاج

میرپورخاص (ایچ آراین ڈبلیو) میرپورخاص میں جاری شہری بدترین 12 گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ کے خلاف شہری ایکشن فورم کی جانب سے مارکیٹ چوک پر بھرپور احتجاج مظاہرے اور 15 روز بعد احتجاجی دھرنے کے الٹی میٹم اور شہری ایکشن فورم کے ممبر آل سٹی تاجر اتحاد کے صدر کامران میمن کی جانب سے پاور انرجی منسٹر اور دیگر اعلی حکام کو تحریری شکایت درخواست ارسال کی واپڈا حیسکو حیدرآباد سی او جی جانب سے فوری نوٹس لیتے ہوہے نیرپوخص میرپورخاص شہر کی لوڈشیڈنگ میں دورانیہ دو گھنٹے کم کرنے کا لیٹر جاری کردیا گیا واپڈا حکام کے مطابق رات 1.45 والی لاہٹ اور شام 6.45 والی لاہٹ میں ایک ایک گھنٹے کا ریلیف دیا گیا شہری ایکشن فورم کی جانب سے عوامی مساہل پر موثر آواز اٹھانے پر شہریوں نے شہری ایکشن فورم کی جہدوجہد پر انکا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ شہری ایکشن فورم اپنی عوامی مساہل پر جاری جہدوجہد کو جاری رکھے گی