موسم گرما کی چھٹیوں میں سمرکیمپ پرپابند عائد کردی گئی

راولپنڈی(ایچ آراین ڈبلیو)سرکاری اورپرائیویٹ اسکولزمیں موسم گرما کی چھٹیاں شروع ہوگئی۔وزارت تعلیم نےچھٹیوں سرکاری پرائیویٹ اسکولوں میں سمرکیمپ پر پابندی لگا دی۔سمر کیمپ کی چیکنگ کے لئے افسران کی ٹیمیں تشکیل دے کر وارننگ بھی جاری کردی گئی۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی یاسین بلوچ نے کہا کہ کوئی اسکول سمر کیمپ نہیں لگا سکتا، راولپنڈی میں جس اسکول میں سمر کیمپ لگایا گیا اسے سیل کیا جائے گا، 21 اگست سے دوبارہ تعلیمی ادارے کھلیں گے۔