بجٹ سے پہلے عوام کو ریلیف،گھی کی قیمت میں خصوصی رعایت

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)عوام کےلیےاچھی خبرہےکہ وزیراعظم کی ہدایت پربجٹ سےپہلےعوام کوخصوصی ریلیف دے دیا گیا۔ملک بھر کےیوٹیلیٹی اسٹورز پر سبسڈائزڈ گھی کی قیمتوں میں 80 روپے فی کلو کمی کر دی گئی یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے ریلیف پیکج کےتحت گھی کی قیمتوں میں کمی کی گئی۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سبسڈائزڈ گھی کل سے410 روپے فی کلو کے حساب سے ملے گا۔ بی آئی ایس پی کے تحت رجسٹرڈ صارفین کیلئے گھی 300 روپے فی کلو میں فراہم کیا جائے گا۔اس سے قبل برانڈڈ گھی کی قیمت میں 69 روپے فی کلو کی کمی کی گئی جب کہ کوکنگ آئل کی قیمتوں میں بھی 18 روپے سے لے کر76روپےفی لیٹر کمی ہوئی ہے۔