ویسٹ پولیس کی کارروائی،منشیات فروش ملزم گرفتار

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ضلع ویسٹ پولیس نے مفرور و مطلوب منشیات فروش ملزم کوگرفتارکرلیا۔تھانہ مومن آباد پولیس نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کرکےملزم اکبرعلی ولد منظورکوگرفتارکیا۔ملزم ڈکیتی وروبری کےذیل مقدمات میں مفرورومطلوب تھا۔ مقدمہ الزام نمبر 225/2018 بجرم دفعہ392/397/34 تھانہ سکھن۔مقدمہ الزام نمبر 113/2020 بجرم دفعہ 392/397/34 تھانہ اتحاد ٹاؤن۔مقدمہ الزام نمبر 299/2021 بجرم دفعہ 392/397/34 تھانہ ملیر۔گرفتار ملزم سے آدھا کلو سے زائد چرس اور فروختگی کی رقم برآمد۔ملزم کے خلاف کنٹرول آف نارکوٹیکس سبسٹینس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج، تفتیش جاری۔ملزم عادی جرائم پیشہ ور ہے اور قبل از بھی سنگین نوعیت کے 13 مختلف مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جاچکا ہے۔