پیسوں کی لالچ میں‌نانی کو قتل کرنیوالے نواسے کو گرفتارکرلیا گیا

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)پیسوں کی لالچ میں نانی کو قتل کرنے والے نواسے کو گرفتار کرلیا گیا ، ملزم نے اپنے 2 ساتھیوں کے ہمراہ ڈکیتی کا ڈرامہ رچایا۔تفصیلات کےمطابق پنجاب کےدارلحکومت لاہورمیں پیسوں کی لالچ میں نانی کوقتل کرنےوالےنواسےکوگرفتارکرلیا۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈولفن فورس نے بتایا کہ مقتولہ گھرمیں اکیلی تھیں ، اہلخانہ اوکاڑہ گئے ہوئےتھے ، ملزم نے اپنے 2 ساتھیوں کے ہمراہ ڈکیتی کا ڈرامہ رچایا۔ڈولفن فورس کا کہنا تھا کہ ڈکیتی کے دوران ملزم نے اپنے 2 ساتھیوں سے ملکر لوٹ مار کےبعداپنی نانی کو قتل کردیا اور ملزمان گھر سے 5لاکھ روپے اعر طلائی زیورات لیکر فرار ہوگئے۔