‏ضلع ملیر میں مویشیوں کے بیوپاریوں اور فارمرز سے ٹیکس کے نام پر غیرقانونی وصولی

کراچی (ایچ آر این ڈبلیو) ڈیری اینڈ کیٹل فارمرز ایسوسی ایشن کے صدر شاکر عمر گجر نے کہا ہے کہ ‏ضلع ملیر میں مویشیوں کے بیوپاریوں اور فارمرز سے ٹیکس کے نام پر غیرقانونی وصولی کا سلسلہ جاری ہے. چیف سیکرٹری سندھ اور کمشنر کراچی کے ممنون ہیں کہ فارمرز سے پیسے وصولی کے ایشو پر نوٹس لیا.

شاکر گجر نے کہا کہ کیا کسی ایڈمنسٹیٹر کسی بھی قسم کے ٹیکس میں کمی یا بیشی کا اختیار ہے جس دن وڈیو جاری کی گئی 4 جون کو اس سے اگلے دن DMC ملیر کی جانب سے فیس میں اضافے کا نوٹیفکیشن کردیا گیا یعنی کہ 5 جون کو نوٹیفکیشن جاری کرکے اسے قانونی شکل دے دی گی اور اس سے پہلے یہ غیرقانونی تھا اور ڈپٹی کمشنر ملیر نے یہ نوٹیفکیشن صدر شاکر عمرگجر کو بھیجا اور قانون میں ہونا بتایا تو صدر صاحب نے عید کے اسپیشل دنوں کے مطابق وصولی کی نشاندہی کی یہ ضروری بات ہے کہ نوٹیفکیشن کے مطابق عید کے اسپیشل دنوں میں یہ وصولی کی جائے گی جو کہ چاند نظر آنے کے بعد شروع ہوتے ہیں اور اس کی وصولی 25 دن پہلے شروع کردی گئی ہے جسے ہم بھتہ تصور کرتے ہیں اور تمام متعلقہ لاء انفورسمنٹ اور انتظامی اداروں کے زمہ داران کو نوٹس لینا چاہیئے یہ دیکھنا چاہیئے کہ چند روپوں کے عیوض غیرقانونی کو قانونی شکل دے دی جاتی ہے