منشیات فروشی میں ملوث ملزم پرانا گولیمار سے گرفتار

کراچی (ایچ آر این ڈبلیو) ایس ایس پی ضلع کیماڑی فدا حسین جانوری کی ہدایات پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں.

امروز ایس ایچ او تھانہ پاک کالونی سب انسپکٹر عبدالخالق انصاری نے ASI شہباز خان و اسٹاف کے ہمراہ کامیاب کاروائی کرتے ہوئے ارسلان بلوچ ولد مصطفی نامی منشیات فروش ملزم منشیات سمیت پرانا گولیمار سے گرفتار۔

ملزم کے قبضے سے بوقت گرفتاری 155 گرام کرسٹال برآمد ہوئی۔
ملزم کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 166/23 بجرم دفعہ 6/9(I)B اینٹی نارکوٹکس ایکٹ درج کرکے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔