ایس ایس پی شکارپور کی کرائیم کے حوالے سے ضلعے کے تمام DSPs اور SHOs کے ساتھ میٹنگ

شکارپور (ایچ آراین ڈبلیو) ایس ایس پی شکارپور امجد احمد شیخ صاحب کی کرائیم کے حوالے سے ضلعے کے تمام DSPs اور SHOs کے ساتھ میٹنگ، میٹنگ میں ASP سٹی/خانپور سید فاضل شاھ بخاری سمیت دیگر برانچ انچارجز بھی موجود تھے۔ ایس ایس پی شکارپور امجد احمد شیخ صاحب میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کی میٹنگ کا ایجنڈہ ایکٹو کرمنل سماجی برائیوں سمیت اسٹریٹ کرائم منشیات اور آرگنائز کرائم ہے، ضلعے میں اس وقت POs 9500 اور Absconders 376 چل رہے ہیں تمام SHOs رکارڈ کا جائزہ لیں اور جلد سے جلد گرفتاریاں عمل میں لائیں اور روزانہ کی پراگریس رپورٹ دیں تمام SHOs بہادری اور محنت سے فائیٹ کریں جس میں ضلع شکارپور آپ کی محنت سے پہلے نمبر پر آئے۔ ضلعے کے تمام ایکٹو کرمنلز، اشتہاری و مفرور ملزمان کے پینافلیکس بنا کر مین چوراہوں، پبلک پلیس اور تھانوں کے باہر دیواروں پر لگائیں۔ شہر میں اس وقت کئی شہری اپنی قیمتی موٹر سائیکل اور سامان سے محروم ہوچکے ہیں اس سب کی ذمہ داری پولیس پر ہے لہذا اپنی تمام تر ترجیحات اسٹریٹ کرمنلز پر لگائیں اور انہیں پولیس کی گرفت میں لیکر شہریوں کی قیمتی موٹر سائیکل و دیگر سامان کی برآمدگی سے ازالہ کریں ضلعے میں امن و امان کی صورتحال کو مزید بہتر بنانا اولین ترجیح ہے جس پہ کسی قسم کا سمجھوتا نہیں کروگا عوام کی جان و مال کا تحفظ عزیز ہے جسے یقینی بنانا ہوگا، جرائم پیشہ افراد سماجی براۂیاں سماج دشمن عناثرین کے خاتمے کی پالیسی میں کسی قسم کی کوتاہی غفلت ہرگز برداشت نہیں کروں گا، منشیات فروشوں اور جوا کے خلاف کارروائیوں میں مزید تیزی لائیں اور اس لعنت سے نوجوان نسل کو بچانے کے لیے اپنا اھم کردار ادا کریں۔ ایس ایس پی شکارپور امجد احمد شیخ صاحب نے مزید کہا کہ جرائم میں ملوث ڈاکو اپنے آپ کو پولیس کے سامنے سرینڈر کریں گے تو ان کی قانونی معاونت کے ساتھ دیگر سہولیات بھی مہیا کی جائیگی تاکہ وہ جرائم کی دنیا سے خیر آباد کہہ سکیں اور ایک اچھے شہری جیسی زندگی گذار سکے.