سندھ حکومت کا ملازمین کو عید سے قبل تنخواہیں دینے کا حکم

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) سندھ میں ملازمین کے لیے اچھی خبر سامنے آگئی، صوبائی حکومت نے عید سے پہلے تنخواہیں دینے کا حکم نامہ جاری کردیا۔ سندھ حکومت نے سرکاری ملازمین کو سہولت دیتے ہوئے عیدالاضحی سے قبل تنخواہیں جاری کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ اس حوالے سے سندھ حکومت نے نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے جس میں سرکاری محکموں کو ہدایت دی گئی ہیں کہ ملازمین کی تنخواہیں عید الاضحی سے قبل ادا کردی جائیں۔