ٹیکسلا پولیس کی اہم کارروائی، ملزم گرفتار

راولپنڈی (ایچ آراین ڈبلیو) ٹیکسلا پولیس کی شراب سپلائرز کے خلاف کاروائی، ملزم شراکت سے 80 بوتل شراب، 60 لیٹرشراب، فلیور اور فوڈ کلر برآمد، ملزم کے دیگر سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا جائے گا، ملزم کی گرفتاری پر ایس پی پوٹھوہار محمد وقاص خان کی ٹیکسلا پولیس کو شاباش، منشیات فروشوں اور شراب سپلائرز کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی، ملزم کو قرار واقعی سزادلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے