ریس کورس پولیس کی موثرکاروائی، 02 ملزمان گرفتار

راولپنڈی (ایچ آراین ڈبلیو) ریس کورس پولیس کی موثرکاروائی، 02 ملزمان گرفتارکرلیا۔ پولیس کے مطابق موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث گینگ کا سرغنہ ساتھی سمیت گرفتار، چوری شدہ 09 موٹر سائیکل برآمد کرلی گئیں، جبکہ گرفتار ملزمان میں گینگ کا سرغنہ حبیب اور محسن شامل ہیں، ایس پی پوٹھوہار محمد وقاص خان کی ریس کورس پولیس کو شاباش، گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، راولپنڈی پولیس متحرک اور منظم گینگز کی سرکوبی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے۔