نصیر آباد پولیس کی اہم کاروائی، ملزم گرفتار

راولپنڈی (ایچ آراین ڈبلیو) راولپنڈی تھانہ نصیر آباد پولیس کی اہم کاروائی، رابری کی وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار، پولیس کے مطابق مسروقہ رقم 25000 روپے، 03 موٹر سائیکل اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا۔ اور گرفتارملزم کی شناخت مظہر کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزم کو متعدد وارداتوں کے انکشاف پر شناخت پریڈ کے لیے جیل منتقل کیا جارہا ہے۔ شہریوں کی جان ومال کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔ منظم اور متحرک گینگز کے خلاف کاروائیوں میں تیزی لائی جارہی ہے۔