لاہور میں آندھی کے باعث اسکول کی دیوار گرنے سے 03 بچے زخمی

لاہور (ایچ آراین ڈبلیو) لاہور کے مختلف علاقوں میں آندھی کے ساتھ بارش اور ژالہ باری سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ رپورٹس کے مطابق لاہور میں آندھی کے باعث راوی روڈ پر واقع اسکول کی دیوار گر گئی جس کے نتیجے میں 03 بچے زخمی ہوگئے۔ اس کے علاوہ شہر میں مختلف مقامات پر درخت گرگئے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں آندھی کی رفتار 98 کلو میٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی