سندھ فوڈ اتھارٹی کی ٹیم کی ماڑی پور کیماڑی میں کارروائی

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) سندھ فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے ڈپٹی ڈائریکٹر ضلع کیماڑی بشیر خان کی سربراہی میں ماڑی پور کے علاقے میں کارروائی کی۔ سندھ فوڈ اتھارٹی کی ٹیم کے ہمراہ پولیس موبائل اور موبائل ٹیسٹنگ لیب بھی ہمراہ تھیں۔ٹیم نے پکوان سینٹرز، ریسٹورنٹس، بیکریوں اور کھانے پینے کی اشیاء کے دیگر مراکز پر چھاپے مارے۔ سندھ فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات پر جرمانے بھی عائد کیے۔ سندھ فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے کھانے پینے کی اشیاء کے مراکز کے مالکان کو لائسنس لینے کی بھی ہدایت کی۔ معتدد پکوان سینٹرز، ریسٹورنٹس اور بیکریوں کو امپرؤمنٹ نوٹسز بھی دئیے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد بشیر خان نے کہا کہ کھانے پینے کی اشیاء کے مراکز حفظان صحت کے اصولوں کا خیال رکھیں۔ بصورت دیگر سندھ فوڈ اتھارٹی ایکٹ پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائیگی۔