کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)معلومات تک رسائی ہر شہری کا بنیادی حق ہے-محکموں کے ترقیاتی منصوبوں ، کام کی نوعیت اور ذمہ داریوں ، روزانہ کےنمٹائےجانےوالےامور،رولزریگیولیشن،نوٹیفکیشن،سرکلر،ہدایات اورقانونی معاملات پرفیصلوں سےآگاہ کیا جائے-سات روز میں مطلوبہ معلومات اپنےمحکمہ کی ویب سائٹ پررکھی جائے-چیف سیکریٹری سندھ نے تمام محکموں کو اطلاعات تک رسائی کا مراسلہ ارسال کردیا-کرپشن کی وجہ سےسرکاری افسران اطلاعات تک رسائی نہیں دیتے-چیف سیکریٹری سندھ کی جانب سےسندھ ہائی کورٹ میںاطلاعات تک رسائی کےقانون پرعملدرآمد کو یقینی بنانے کا حلف نامہ بھی جمع کروایا گیا تھا-اس کےباوجود مختلف محکموں کی جانب سے اس قانون پر عمل نہ کرنے پر ناراضگی کا اظہار کیا-حکومت سندھ نے تمام صوبائی محکموں ، ان کے ذیلی اداروں اور خودمختار اداروں کو اطلاعات تک رسائی کےقانون پرمکمل عمل کرنےکا تحریری حکم نامہ جاری کردیا-اطلاعات تک رسائی کے قانون پر مکمل عمل کرائیں۔فیصلوں کے مروجہ طریقہ کارکےبارے میں آگاہ کیا جائے-ترقیاتی منصوبوں سےمتعلق فیصلوں سے آگاہ کیا جائے-افسران اور ملازمین کی تعلیمی قابلیت اوراستحقاق کےبارے میں ہدایات دی جائیں سبسڈی پروگرام کےبارے میں آگاہی دی جائے-ایک مکمل پبلک انفارمیشن افسرکاتقررکیا جائے-سیکشن 6 کے تحت اپنے محکمہ کی معلومات ویب سائٹ پر رکھیں- تاکہ عام آدمی کی اطلاع تک رسائی کو ممکن بنایا جاسکے-
