کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) آج سے 20 ستمبر کے دوران کراچی ڈویژن میں وقفے وقفے سے گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان، محکمہ موسمیات کراچی کے مطابق آج شام سے مون ہواوں کا سلسلہ مشرقی سندھ میں داخل ہونے کا امکان ہے، آج دیہی سندھ کے ضلع جامشورو،ٹھٹھ،عمرکوٹ،تھرپارکر اور سانگھڑ میں ہلکی بارش کا امکان ہے، کل سے 19 ستمبر کے دوران خیرپور، بدین، سجاول سمیت دیگر اضلاع میں بارش کا امکان ہے، آج کراچی کا موسم گرم و مرطوب ریکارڈ ہوسکتا ہے بارش کا بھی امکان ہے
