کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) ڈسٹرکٹ کورنگی پولیس نے نشے کے عادی افراد کو راہ راست پر لانے کا بہترین اقدام اٹھالیا، تھانہ شاہ فیصل پولیس نے 8 نشے کے عادی افراد کو علاج محالجے کے لیٸے بحالی سینٹر روانہ کردیا، مشاہدہ میں آیا ہے کہ نشے کے عادی افراد چوری اور دیگر جرائم میں ملوث پائے جاتے ہیں، ایسے افراد کو نشے جیسی لعنت سے چھٹکارا دلونا اور معاشرے کا حصہ بنانا ہم سب کی زمہ داری ہے
