حمد علی اور نور فاطمہ نے ڈیفنس ڈے ٹینس چیمپئن شپ جیت لی

حیدرآباد (ایچ آراین ڈبلیو) محمد علی اور نور فاطمہ نے ڈیفنس ڈے ٹینس چیمپئن شپ جیت لی، مہمان خصوصی بریگیڈیر اعجاز حسین غوری سیکٹر کمانڈر قاسم رینجرز نے انعامات تقسیم کیئے، ایس جی کے ٹینس اینڈ اسپورٹس اکیڈمی کے زیر اہتمام سندھ اسپورٹس بورڈ کے پبلک اسکول اسپورٹس کمپلکس کے ٹینس کورٹ پر منعقدہ چیمپئن شپ میں 50 سے زائد لڑکے اور لڑکیون نے حصہ لیا، مہمان خصوصی بریگیڈیر اعجاز حسین غوری کو چیرمین اکیڈمی ذوبید گل نے سویئنر پیش کیا، دیلداس کلب کے شاہد آرائیں نے اجرک پیش کی جبکہ مہمان خصوصی بریگیڈیر اعجاز حسین غوری نے دیگر مہمانوں کرنل وقاص، میجر عاصم خان،اسلم چوہان،قمر حبیب، رفیع درباری، عامر کفایت،وسیم خان، ریحان شیخ، صنم رند بلوچ، ارحم کلیم، گل شید کو اجرک اور شیلڈ دیں کھیلے گے فائنل میں محمد علی خٹک نے راشد علی کو 9کے مقابلے میں 7گیم سے شکست دی گرلز کے مقابلے میں نور فاطمہ نے ورداھا کو 3 کے مقابلے میں 8 گیم سے ہرادیا بوائز انڈر 13 اور انڈر 15 میں راشد علی نے کامیابی حاصل کی،آخر میں مہمان خصوصی اعجاز حسین نے آئند کسی بھی ہونے والے ٹورنامنٹ میں اکیڈمی کے ساتھ تعاون کرنے کی یقین دہانی کرائی اس موقع پر اکیڈمی کے چیرمین شبیر گل نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔