بجلی چوری کی روکتھام کے لئے تشکیل دی گئی ڈسٹرکٹ انفورسمنٹ کمیٹی کا اجلاس

سانگھڑ (ایچ آراین ڈبلیو) بجلی چوری کی روکتھام کے لئے تشکیل دی گئی ڈسٹرکٹ انفورسمنٹ کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عمران الحسن خواجہ کی صدارت میں ان کے دفتر میں منعقد کیا گیا جس میں ایکسین حسیکو ٹنڈو آدم فضل الرحمان میمن، طارق ندیم سانگھڑ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ارشد ابراهيم صدیقی، اسسٹنٹ کمشنر کھپرو الطاف منگی، اسسٹنٹ کمشنر سنجھورو محمد یونس، اسسٹنٹ کمشنر سانگھڑ فہد اعجاز، ڈی ایس پی سانگھڑ آصف آرائین اور انچارج ڈی آئی بی مقرب نے شرکت کی. اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے حیسکو افسران کو ہدایت کی کہ کہ وہ بجلی کی چوری روکنے کے لئے عملی اقدامات کریں اور بجلی چوروں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے. اس موقع پر حسیکو ایکسین نے بتایا کہ اس وقت تک مختلف تھانوں پر 13 مقدمات درج کئے گئے ہیں بجلی چوری کی روکتھام کے لئے ضلع انتظامیہ، پولیس اور عوام کا بھی بھرپور ساتھ ہے اس وقت تک تقریباً 69 لاکھ روپے وصول کئے جا چکے ہیں. ڈپٹی کمشنر نے حیسکو افسران کو ہدایت کہ وہ اویئرنس مہم چلائیں تاکہ عوام کو پتہ چل سکے اور وہ اپنے بقایاجات جمع کروائیں اس کے علاوہ روزانہ کی بنیاد پر پر رپورٹ ڈپٹی کمشنر آفس ارسال کریں اور اسسٹنٹ کمشنر کو ہدایات کی کہ وہ اپنے اپنے تعلقہ میں جاری آپریشن کی خود نگرانی کریں.