ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد کی زیر صدارت عام انتخابات کے سلسلے میں اجلاس

نواب شاہ (ایچ آراین ڈبلیو) ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد زاہد حسین رند کی زیر صدارت آئندہ منعقد ہونے والے عام انتخابات کے سلسلے میں پولنگ اسٹیشنز پر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے ایک اجلاس آج ڈی سی آفیس کے دربارہال میں منعقد ہوا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر زاہد حسین رند نے محکمہ ایجوکیشن ورکس اور تعلیم کے افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ آئندہ عام انتخابات کے سلسلے میں مقرر کی گئی پولنگ اسٹیشنز میں بجلی، واش رومز، پانی، چاردیواری سمیت دیگر ضروری سہولیات کا جائزہ لیکر ایک ہفتے میں رپورٹ دی جائے تاکہ ان پولنگ اسٹیشنز میں سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے ڈپٹی کمشنرنے محکمہ تعلیم اور الیکشن کے افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ جن اسکولوں میں ایک استاد مقرر ہے ان کی الیکشن میں ہرگز ڈیوٹی نہ لگائی جائے تاکہ بچوں کی تعلیم متاثر نہ ہوسکے اجلاس میں ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر شہید بینظیرآباد محمدیوسف مجیدانو نے بتایا کہ پولنگ اسٹیشنز میں سہولیات کا جائزہ لینے کے لئے محکمہ تعلیم کے افسران کے ہمراہ دورہ کیا ہے انہوں نے مزید بتایا کہ ضلع شہید بینظیرآباد میں عام انتخابات کے لئے 772 پولنگ اسٹیشنز مقرر کی گئی ہیں جن میں 105 پولنگ اسٹیشنز پر بجلی، واش رومز، پانی سمیت دیگر سہولیات کی جزوی کمی ہے جبکہ 48 پولنگ اسٹیشنز زیادہ متاثر ہیں اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرڈاکٹر دولت جمالی، ایڈیشنل ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ عبدالستار راٹھوڑ، ایکسین ایجوکیشن ورکس غلام مرتضیٰ عباسی، چیف مانیٹرنگ آفیسر طارق علی سولنگی، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری محمد سلیم بھٹی، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر پرائمری مسعود احمد سہتو، انفارمیشن آفیسر اعجاز علی تیونو و دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔