سندھ فوڈ اتھارٹی کی پٹیل ہسپتال گلشنِ اقبال کا وزٹ

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) ڈائریکٹر جنرل سندھ فوڈ اتھارٹی آغا فخر حسین کی خصوصی ھدایات پر سندھ فوڈ اتھارٹی کی ایک ٹیم نے پٹیل اسپتال گلشن اقبال کراچی کا وزٹ کیا۔ اسپتال میں موجود کینٹین میں انتھائی ناقص صورتحال پائی گئی اور تقریباً ایک من کے قریب زائد المیعار گوشت موجود پایا گیا۔ اس صورتحال پراسپتال کا کچن آپریشن عارضی طور پر سسپینڈ کردیا اور گوشت کو ضائع کیا جبکہ دو لاکھ کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔ علاوہ ازیں ڈائریکٹر جنرل سندھ فوڈ اتھارٹی آغا فخر حسین نے اپنے ایک بیان میں سندھ بھر کے سرکاری اور نجی ہسپتالوں کے کچن / کینٹین مالکان کو متنبہ کیا ہے کہ وہ اپنی متعلقہ کچن/ کینٹین کے معیار کو صحت کے اصولوں کے مطابق رکھیں اور سندھ فوڈ اتھارٹی کے قوانین کی پابندی کریں بصورت دیگر ان پر نہ صرف جرمانے عائد کئے جائیں گے اور ان کچن/ کینٹین کے خلاف دیگر قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔