الخدمت فاؤنڈیشن نے لاہور قلندرز پلیئرز ڈویلپمنٹ پروگرام میں شامل 7 کھلاڑیوں کو سپانسر کرنے کا اعلان کر دیا

لاہور (ایچ آراین ڈبلیو) سپورٹس جرنلسٹ الجزیرہ نیوز۔ الخدمت فاؤنڈیشن کا لاہور قلندرز پلیئرز ڈویلمپنٹ پروگرام میں شامل 7 کھلاڑیوں کو اسپانسر کرنے کا اعلان، لاہور قلندرز اور الخدمت فاؤنڈیشن نے ایک سالہ معاہدے پر دستخط کردئیے ہیں، ان سات کھلاڑیوں میں دو خواتین کھلاڑی بھی شامل ہیں، یہ تمام کھلاڑی پہلے ہی لاہور قلندرز پلیئرز ڈویلمپنٹ پروگرام کے ذریعے قلندرز ہائی پرفارمنس میں ٹریننگ حاصل کررہے ہیں، منتخب کردہ کھلاڑیوں میں الیاس خان (لوئر دیر)، محمد ابوذر (لوئر دیر)، عامر بٹ (چیچاوطنی)، انیل مشتاق (سیالکوٹ)، طحہٰ محمد (گجرانوالہ)، مہوش نصراللہٰ (وہاڑی) اور مناہل ملک (لاہور)۔ ان تمام کھلاڑیوں کی عمریں 17 سے 23 سال تک ہیں، الخدمت فاؤنڈیشن کے ساتھ اس نئے معاہدے پر دستخط کرتے ہوئے بہت خوشی محسوس ہورہی ہے، یہ معاہدہ نوجوانوں کو مزید بااختیار بنانے میں اہم کردار ادا کرے گی، امید ہے کہ یہ 7 باصلاحیت نوجوان کرکٹ کی دنیا میں نمایاں اثر ڈالیں گے،