کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) آل کراچی ہوٹل اینڈ ریسٹورنٹ ویلفیئر ایسوسی ایشن رجسٹرڈ سندھ کے بانی و مرکزی صدر جناب عبدالطیف لالا،جناب اشرف خان، جناب یعقوب خان، جناب نصیر خان،جناب سعید خان، جناب عبدالرحمن اور دیگر نے آغا خان اسپتال میں جمعیت علمائے اسلام کے سابق سینیٹر اور پی ڈی ایم کے ترجمان جناب حافظ حمد اللّٰہ صاحب کی عیادت کی حافظ حمد اللّٰہ صاحب کا کہنا تھا کہ ایسے واقعات سے ہم کمزور ہونے والے نہیں تمام امت مسلمہ اور پاکستانی عوام کی دعاؤں سے الحمدللہ پہلے سے بہتر ہوں مرکزی صدر جناب عبدالطیف لالا سے خصوصی دعاؤں کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ آل کراچی ہوٹل اینڈ ریسٹورنٹ ویلفیئر ایسوسی ایشن رجسٹرڈ سندھ ایک بہترین کام سر انجام دے رہے ہیں عبادت سے جنت ملتی ہے اور خدمت خلق سے اللّٰہ تعالیٰ ملتا ہے اور جس کو اللّٰہ مل جائے تو اس کو دنیا و آخرت کی کامیابی مل جاتی ہیں صدر صاحب نے پھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیا
