کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کی کاروائی مضر صحت چھالیہ اور نان کسٹم پیڈ الیگل سگریٹ سپلائی میں ملوث ملزم گرفتار. ملزم سےبھاری مقدار میں چھالیہ وزنی 590 کلو گرام چھالیہ اور 220 ڈنڈے الیگل نان کسٹم پیڈ سگریٹ برآمد. ملزم کو علاقہ تھانہ میٹھادر کی حدود سے گرفتار کیا گیا. ملزم کی شناخت شاہ زیب کے نام سے ہوئی ہے. ملزم کو ٹیکنیکل/انٹیلیجنس بیسڈ کاروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا. ملزم چھالیہ اور الیگل نان کسٹم پیڈ سگریٹ شہر کے مختلف علاقوں میں سپلائی کرتا تھا. ملزم و برآمدہ سامان کو قبضہ پولیس میں لیکر کسٹم حکام کے حوالے کیا جا رہا ہے.
