کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) ضلع کیماڑی تھانہ اتحاد ٹاؤن پولیس کی کامیاب کاروائیاں، دو گٹکا ڈیلرز سمیت ایک اسٹریٹ کریمنل اور دو افغان نیشنلز گرفتار، ایس ایس پی ضلع کیماڑی عارف اسلم راؤ کی ہدایات پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری۔ امروز ایس ایچ او تھانہ اتحاد ٹاؤن انسپکٹر عنایت اللہ مروت کی اسٹاف کے ہمراہ تین مختلف مقامات پر کامیاب کاروائیاں۔ پہلی کاروائی میں اتحاد ٹاؤن پولیس نے گلشن غازی اتحاد ٹاؤن سے دو گٹکا ڈیلرز / سپلائرز کو سوزوکی میں بھاری مقدار میں گٹکا ماوا لے جاتے ہوئے گرفتار کرلیا۔ دوران کاروائی سوزوکی سے 100 عدد تھیلیاں (2300 پڑیاں) مضحر صحت گٹکا ماوا برآمد ہوا۔ گرفتار ملزمان بنام 1- روف احمد اور 2- عمیر کے خلاف امتناع گٹکا ماوا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔ دوسری کاروائی میں اتحاد ٹاؤن پولیس نے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث عابد خان نامی ملزم کو گرفتار کیا۔ ملزم کے قبضہ سے غیرقانونی 30 بور پستول بمعہ راؤنڈ برآمد کرکے سندھ آرمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔ تیسری کاروائی میں اتحاد ٹاؤن پولیس نے غیرقانونی طور پر مقیم دو افغان نیشنلز کو عابد آباد بلدیہ سے گرفتار کیا۔ گرفتار ملزمان باز محمد اور ظاہر کے خلاف فارن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments