کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) ڈسٹرکٹ سٹی پولیس نے ٹیکنیکل مہارت کا استعمال کرتے ہوئے 6 چھینے/ چوری شدہ موبائل فون برآمد کرکے مالکان کے حوالے کر دئے. ایس ایس پی سٹی امجد حیات کی ہدایات اور احکامات کی روشنی میں ٹیکنیکل ٹیم نے کاروائیاں کرتے ہوئے موبائل فون برآمد کئے تھے. موبائل فون مالکان کو ان کے موبائل سے متعلق آگاہ کرکے ان کے حوالے کئے گئے. مالکان پولیس کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے ایس ایس پی سٹی اور ٹیکنیکل ٹیم کا شکریہ ادا کیا.
