کراچی، پانی و بجلی کی عدم فراہمی پر احتجاج، ٹریفک جام

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) کراچی میں پانی اور بجلی کی عدم فراہمی پر شہریوں نے احتجاج کیا جس سے حسن اسکوائر کے اطراف بدترین ٹریفک جام ہوگیا۔ پانی اور بجلی کی عدم فراہمی پر عوام کا پارہ ہوا ہائی اور وہ احتجاج کیلیے سڑکوں پر نکل آئے۔احتجاج کے باعث حسن اسکوائر، عیسیٰ نگری اور غریب آباد میں ٹریفک جام ہوگیا۔ نیشنل اسٹیڈیم سے لیاقت آباد تک گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں، جس سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ٹریفک کو متبادل راستے کی طرف موڑا جارہا ہے۔