گوجرانوالہ (ایچ آراین ڈبلیو) علاقہ تھانہ دھلے میں ہونے والے تہرے قتل کامعاملہ، ایس ایس پی آپریشنز فراز احمد نے واقع کا فوری نوٹس لے لیا۔ لائبہ نامی خاتون نے گھر والوں کی مرضی کے خلاف چند روز قبل ضیغم نامی شخص سے پسند کی شادی کی تھی۔ امروز لائبہ اپنے شوہر اور ساس کے ساتھ اپنی خالہ کے گھر برائے صلح پہنچی تو خالہ زادکزن نے فائرنگ کر دی۔ فائرنگ سے لائبہ اپنے شوہر اور ساس سمیت موقعہ پر جاں بحق ہو گئی۔ اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس فوری موقع پر پہنچی۔ پولیس نے فوری کاروائی عمل میں لاتے ہوئے واقعہ میں ملوث مرکزی ملزم عثمان کو حراست میں لے لیا۔ PFSA ٹیم کے ذریعے موقع سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔ نعشیں برائے پوسٹ مارٹم ہسپتال منتقل کی جا رہی ہیں۔ درندہ صفت قاتل کو قانون کے مطابق سخت سے سخت سزا دلوائی جائے گی۔ (ایس ایس پی آپریشنز فراز احمد)
