سانگھڑ (ایچ آراین ڈبلیو) ڈپٹی کمشنر سانگھڑ ڈاکٹر عمران الحسن خواجہ کی ہدایات پر سماجی تنظیم قطر چیئریٹی، ضلع انتظامیہ اور پی پی ایچ آئی جانب سے قائم کئے گئے ٹنڈو مٹھا خان کے قریبی گاؤں دولت گاہو میں نیوٹریشن میڈیکل کیمپ قطر چیئریٹی کے کنٹری ڈائریکٹر، قطر چیئریٹی سندھ ٹیم اور قطر چیئریٹی سانگھڑ کے پروجیکٹ منیجر اشرف مغل اور راحیلہ خاصخیلی سمیت قطر چیئریٹی وفد کی موجودگی میں کام جاری. اچھڑو تھر اور آس پاس کے غذائی کمی کا شکار ہزاروں بچوں اور حاملہ خواتین کا علاج کیا گیا اور انہیں مطلوبہ غذائیت سے بھرپور ادویات فراہم کی گئی اس کے علاوہ ہیپاٹائٹس بی، سی شوگر اور بلڈ پریشر کے مریضوں کو مفت چیک اپ ویکسینیشن اور ادویات مفت فراہم کی گئی. قطری شہزادے نے وفد کے ہمراہ کیمپ کا افتتاح کیا اور کیمپ وزٹ کے دوران کیمپ انتظامیہ کے انتظامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ اچھڑو تھر کے عوام کو چاہیے کہ وہ اس کیمپ سے بھرپور فائدہ اٹھائیں اور غذائی قلت کے شکار اپنے بچوں اور حاملہ خواتین کا مکمل علاج کروائیں تاکہ بچوں کو دودھ پلانے والی مائیں اور نومولود بچے صحت مند زندگی گزار سکیں. دوسری جانب سول ہسپتال سانگھڑ میں قطر چیئریٹی، الشفاء فاؤنڈیشن، ضلعی انتظامیہ اور پی پی ایچ آئی سے تعاون سے قائم کئے گئے فری آئی کیمپ میں بھی ہزاروں امراض چشم میں مبتلا مرد و خواتین کا کمپیوٹرائزڈ مشینوں سے چیک اپ کیا گیا اور آپریشن کرکے فری لینس لگانے گئے اور مطلوبہ ادویات فراہم کی گئی. اچھڑو تھر کی عوام نے اس موقع قطری وفد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ قطر چیئریٹی کے اس احسن اقدام کی وجہ سے اچھڑو تھر کے ہزاروں غذائی قلت کا شکار بچے اور حاملہ خواتین صحت مند زندگی گزار سکیں گے جس سے ایک صحت مند معاشرے تشکیل پائے گا.
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments