کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ کے خلاف تفتیشی افسر نے چالان جمع کرانے کے لیے انسداد دہشت گردی کراچی کی عدالت سے مہلت مانگ لی۔ انسداد دہشت گردی کراچی کی عدالت میں پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ کے خلاف پولیس موبائل جلانے کے کیس سے متعلق سماعت ہوئی۔ دوران سماعت تفتیشی افسر کی جانب سے حلیم عادل کے خلاف چالان جمع کرانے کے لیے عدالت سے مہلت طلب کر لی گئی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر چالان پیش کرنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے سماعت 6 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔ واضح رہے کہ حلیم عادل شیخ و دیگر کے خلاف مبینہ ٹاؤن تھانے میں پولیس موبائل جلانے کے الزام میں مقدمہ درج ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments