کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) بوٹ بیسن تھانہ کی شیریں جناح چوکی انچارج نے ٹرین کی مال بردار گاڑی کوبڑے حادثے سے بچالیا، ریلوے لائن کی پٹری کے نٹ بولٹ کھولنے والے کم عمربچوں کامعاملہ/سوشل میڈیاپر ویڈیو وائرل ہونے پر ڈی آئی جی ساوتھ اسدرضا کوسخت نوٹس، تھانہ بوٹ بیسن ایس ایچ او کی زیرنگرانی میں چوکی انچارج شیریں جناح رانا شہزد کا کویک ایکشن ، پٹری کے جوئنٹ کھولنے والے کم عمر بچوں کوحراست میں لے لیاگیا، پٹری کا جوئنٹ کھولنے کم عمر بچوں کے قبضے سے لوہا اور نٹ بولٹ برآمدکرلیاگیا۔چوکی انچارج شیریں جناح رانا شہزاد، کم عمر بچے گلشن سکندرآبادٹاپو سائٹ سے گزرنے والی ریلوے لائن کے جوئنٹ کھول کرفرار ہوگئے تھے جس کے باعث ٹرین کی مال بردار گاڑی بڑے حادثہ پیش آسکتاتھا۔چوکی انچارج راناشہزاد، بعدازان پولیس نے کم عمری کی وجہ سے بچوں اور ان کے والدین کوتنبہ کرکے چھوڑدیا
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments