مسلم لیگ (ن) کے مرکزی پارلیمانی بورڈ کا اجلاس جاری

لاہور (ایچ آراین ڈبلیو) نوازشریف اورشہبازشریف کی زیر صدارت مسلم لیگ (ن) کے مرکزی پارلیمانی بورڈ کا اجلاس جاری ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے مرکزی پارلیمانی بورڈ کا چوتھا اجلاس ماڈل ٹاؤن سیکرٹریٹ میں شروع ہوگیا ہے، نوازشریف اور شہبازشریف اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں، جس میں مریم نواز،اسحاق ڈار، احسن اقبال اور مرکزی و صوبائی عہدیدار شامل ہیں۔ اجلاس میں آج بلوچستان سے پارٹی امیدواروں کا انتخاب کیا جائے گا۔ سابق چیئرمین پی ٹی آئی پاکستان کو پھینک کر چلے گئے تھے، واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کی جانب سے اب تک سرگودھا، راولپنڈی، ہزارہ اور مالاکنڈ کے امیدواروں کے ناموں پر غور کیا جا چکا ہے۔