سانگھڑ پولیس کی منشیات کی فروخت کے خلاف بڑی کاروائیاں ملزمان گرفتار

سانگھڑ (ایچ آراین ڈبلیو) سی آئی اے سانگھڑ اور منگلی تھانے کی منشیات کی فروخت کے خلاف بڑی کاروائیاں۔ چرس کے 02 ڈیلر گرفتار 1740 گرام چرس برامد۔ دیگر کاروائیوں میں مضر صحت گٹکے کی ہزاروں پڑیاں اور شراب برآمد۔ 07 منشیات فروش گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی سانگھڑ کیپٹن صدام حسین کی ہدایات پر ضلع کے مختلف تھانوں میں منشیات فروشی کے خلاف سخت کاروائیاں کرتے ہوئے 07 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ چرس کی بھاری مقدار، مضر صحت گٹکے کی ہزاروں پڑیاں اور شراب برآمد کرلی گئی ہے۔ اس سلسلے میں ایس ایچ او منگلی ہدایت اللہ بجارانی نے دوران اسنیپ چیکنگ اور ناکہ بندی منشیات فروش شوکت علی بروہی کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 1190 گرام چرس برآمد کی ہے ۔ گرفتار ملزم کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا اغاز کر دیا ہے۔ ایس ایچ او جھول ظہور احمد نوناری نے ماتحت عملے کے ہمراہ شراب کشید کرنے والی بھٹی پر چھاپہ مار کر 80 لیٹر تیار شراب برآمد کر لی۔ منشیات فروش رمیش مینگھواڑ کو گرفتار کر لیا جبکہ ایک ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ موقع پر ہی بھٹی کو مسمار کر کے غیر تیار شدہ سیکڑوں لیٹر شراب تلف بھی کر دیا۔ انچارج سی آئی اے سانگھڑ اکبر علی چنا نے ٹنڈوآدم بی سیکشن تھانے کی حد میں کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش علی شیر خاصخلی کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 1210 پڑیاں مضر صحت گٹکے کی برآمد کر لی دوسری کاروائی میں پی ایس سانگھڑ کی حد میں منشیات فروش فرمان کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 550 پڑیاں مضر صحت گٹکے کی برآمد کی ہیں. جبکہ تیسری کاروائی میں منشیات فروش کرشن سنگھ ٹھاکر کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 1100 مضر صحت پڑیاں گٹکے کی برآمد کر لیں. جبکہ چوتھی کاروائی پی ایس چوٹیاریوں کی حد میں کاروائی کرتے ہوئے بدنام منشیات فروش صفر علی جونیجو کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 580 گرام چرس برآمد کی ہے۔ ایس ڈی پی او کھپرو عبدالستار اوجن کی سربراہی میں ایس ایچ او کھپرو محمد ابراہیم. سومرو نے ماتحت عملے کے ہمراہ دیسی شراب کشید کرنے والی بھٹی پر چھاپہ مار کر 60 لیٹر تیار شراب برآمد کرلی۔ *منشیات فروش سلیم مری کو گرفتار کر کے بھٹی کو مسمار اور سینکڑوں لیٹر غیر تیار شدہ شرآب کو موقع پر تلف کر دیا۔گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔