ایم کیو ایم اس شہر کی سب سے بڑی جماعت ہے، حسین قائم خانی

حیدرآباد (ایچ آراین ڈبلیو) ایم کیو ایم اس شہر کی سب سے بڑی جماعت ہے منفی پروپیگنڈہ دھاندلی زدہ جماعتیں کررہی ہیں۔ انجینئر صابر حسین قائم خانی- پیپلز پارٹی، تحریک انصاف کے اُ میدوار ایم کیو ایم کی دشمنی میں ملی بھگت کر کے الیکشن لڑ رہے تھے۔ پیپلز پارٹی نے سندھ بھر میں دھاندلی کے ریکارڈقائم کیے اس طرح 2018 میں پیپلز پارٹی نے سائٹ حالی روڈ سے یہ سیٹ جس طرح ماضی میں جیتی تھی وہ حیدرآباد کی عوام کو معلوم ہے پانچ سال اقتدار میں کرپشن و بد انتظامی کے باعث حلقہ کی عوام نے پیپلز پارٹی کے خلاف ووٹ دیا ہے۔ ایم کیو ایم پاکستان کے حق پرست نو منتخب رکن صوبائی اسمبلی پی ایس 62 انجینئر صابر حسین قائم خانی نے کہا کہ حیدرآباد شہر کے عوام آج بھی ایم کیو ایم کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہر دور میں ایم کیو ایم کے ساتھ کھڑے رہے ہیں ایم کیو ایم کی الیکشن میں کامیابی ان مسترد شدہ پارٹیوں کو ہضم نہیں ہو رہی انہوں نے گزشتہ روز پیپلز پارٹی،تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کے الیکشن میں دھاندلی کے الزامات پر کہا کہ پورے سندھ پیپلز پارٹی کے خلاف حالیہ انتخابات