گورنر سندھ کا پیر پگاڑا سے ٹیلیفونک رابطہ

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے فنکشنل مسلم لیگ کے سربراہ پیر پگاڑا سے ٹیلیفونک رابطہ کیا جس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ کامران خان ٹیسوری نے پیر پگاڑا سے ملک کی سماجی اور معاشی صورتحال میں بہتری کے لئے کردار ادا کرنے کی درخواست کی۔ گورنر سندھ نے پیر پگاڑا سے کہا کہ پوری دنیا کی نظریں اس وقت پاکستان پر ہیں، ملک کئی طرح کے بحرانوں کا شکار ہے، آپ اپنے والد کی طرح کنگری ہاؤس کے دروازے کھول دیں اور مفاہمتی کردار ادا کریں۔