ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل پشاور کی بڑی کارروائیاں

پشاور (ایچ آراین ڈبلیو)ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل پشاور کی بڑی کارروائیاں، والہ ہنڈی میں ملوث 3 ملزمان گرفتار، ڈائریکٹر پشاور زون نثار تنولی کی ہدایت پر حوالہ ہنڈی میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری چھاپہ مار کاروائیوں میں 3 ملزمان گرفتار، گرفتار ملزمان میں حسیب اللہ، محمد ثاقب اور زبیح اللہ شامل ملزمان کو پشاور کے علاقے چوک یادگار، اشرف روڈ اور نشتر آباد سے گرفتار کیا گیا- چھاپے کے دوران ملزمان سے ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد ملزمان سے مجموعی طور پر 2500 سعودی ریال اور 15 لاکھ 20 ہزار روپے برآمد ہوئے، ملزمان سے ہنڈی حوالہ اور غیر ملکی کرنسی سے متعلق ریکارڈ بھی برآمد کر لیا گیا ملزمان برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کر سکے۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے