ایف آئی اے گجرانوالہ سرکل کی غیر قانونی کرنسی ایکسچنج کے دفتر پر چھاپہ مار کارروائی

گجرانوالہ (ایچ آراین ڈبلیو) ایف آئی اے گجرانوالہ سرکل کی غیر قانونی کرنسی ایکسچنج کے دفتر پر چھاپہ مار کارروائی، ڈائریکٹر گجرانوالہ زون ساجد اکرم کی ہدایت پر حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاون جاری غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم گرفتار چھاپہ مار کاروائی بانو بازار میں واقع اسد کرنسی ایکسچینج پر کی گئی ملزم بغیر لائسنس کے کرنسی ایکسچینج کا کاروبار کر رہا تھا ملزم محمد شہباز کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا ملزم غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث تھا ملزم کے قبضے سے مجموعی طور پر 200 امریکی ڈالر، 200 سعودی ریال، یورو اور 167000 روپے برآمد ہوئے ملزم سے موبائل فون اور غیر ملکی کرنسی ایکسچینج سے متعلق ریکارڈ بھی برآمد کر لیا گیا ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں