ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل پشاور کی بڑی کاروائی

پشاور (ایچ آراین ڈبلیو) ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل پشاور کی بڑی کاروائی، ڈائریکٹر پشاور زون نثار تنولی کی ہدایت پر حوالہ ہنڈی میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔جاری کریک ڈاؤن میں 3 ملزمان گرفتار۔ گرفتار ملزمان میں سمیع اللہ ، حمزہ خان اور علی خان شامل۔ملزمان کو بٹ خیلہ مالا کنڈ سے گرفتار کیا گیا۔چھاپے کے دوران ملزمان سے کروڑوں روپے برآمد۔ملزمان سے مجموعی طور پر 2 کروڑ 56 لاکھ سے زائد پاکستانی روپے برآمد ہوئے۔ ملزمان سے ہنڈی حوالہ سے متعلق ریکارڈ بھی برآمد کر لیا گیا۔ملزمان برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کر سکے۔ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔مزید تفتیش جاری ہے۔