اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل لاہور کی کاروائی

لاہور (ایچ آراین ڈبلیو) اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل لاہور کی کاروائی، ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور زون سرفراز ورک کی ہدایت پر انسانی سمگلرز کے خلاف کریک ڈاون جاری۔ انسانی سمگلنگ کے گھناونے جرم میں ملوث اشتہاری ملزم گرفتار۔ اشتہاری ملزم عمران شکور کو گجرات سے گرفتار کیا گیا۔ملزم نے شہری کو بیرون ملک بھجوانے کے لیے لاکھوں روپے بٹورے۔ ملزم نے سعودی عرب بھجوانے کے لیے 6 لاکھ روپے سے زائد بٹورے۔ ملزم پیسے وصول کر کے روپوش ہو گیا تھا۔ملزم سال 2022 سے مطلوب تھا۔ ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔