موٹروے پولیس نے گمشدہ بیگ تلاش کرکے مالکان کے حوالے کردیا

اسلام آباد (ایچ آر این ڈبلیو) نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے قیمتی طلائی زیورات اور نقدی سے بھرا گمشدہ بیگ تلاش کرکے مالکان کے حوالے کر دیا۔ ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق موٹر وے پر سفر کرتے ہوئے ایک فیملی کلر کہار سروس ایریا میں قیام و طعام کی غرض سے رکی جہاں ان کا پرس رہ گیا.
پرس میں کل 8 لاکھ روپے مالیت کے زیورات اور نقدی موجود تھے۔یاد آنے پر انہوں نے موٹروے پولیس ہیلپ لائن 130 کے ذریعے موٹروے پولیس سے رابطہ کیا۔ سروس ایریا کے قریب ترین پولیس موبائل نے پرس کی تلاش شروع کر دی۔
کافی تگ و دو کے بعد پرس تلاش کر لیا گیا جس کی اطلاع مالک کو کر دی گئی۔پرس میں لاکھوں روپے مالیت کے قیمتی زیورات، 108675 روپے ، 716 ریال ،101 امریکن ڈالر اور 1500 روپے کے 3 پرائز بانڈ موجود تھے۔