شکرگڑھ میں زہریلا کھانا کھانے سے 6 افراد کی حالت غیر

شکرگڑھ (ایچ آراین ڈبلیو) شکرگڑھ کے نواحی قصبہ ڈیلرہ میں زہریلا کھانا کھانے سے ایک ہی گھر کے 6 افراد کی حالت غیر ہوگئی۔ زہریلا کھانا کھانے سے 4 بچے، خاتون اور گھر کے سربراہ بے ہوش ہوئے، بے ہوش ہونے والوں میں ایمان فاطمہ 8 سال، عروا 7 سال، بتول 10سالہ اور حرا فاطمہ 9 سالہ شامل ہیں۔ زہریلا کھانا کھانے سے سکینہ بی بی اور غلام رسول کی حالت سیریس ہے۔