تھانہ گلشن معمار پولیس کی کاروائی، ملزمان گرفتار

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) ڈی آئی جی مددگار 15 عمران یعقوب نےمددگار 15 یونٹ کے پولیس اہلکاروں کی بہادری پر انکو شاباش دی۔ مورخہ 20 جون 2024 کو کالر محمد شبیر نے مددگار 15 پر نوٹ کروایا کے گلشن معمار صافی گارڈن یو پی روڈ پر مشکوک بندوں کی اطلاع ہے پولیس مدد درکار ہے۔ مددگار 15 گلشن معمار یونٹ سے HC ذولفقار اپنی ٹیم کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ کر کالر سے ملے اور بتایا کہ 3 ڈکیت جو کہ اسلحہ کے زور پر لوٹ مار کر رہے ہیں کالر کی نشاندہی پر مددگار 15 کے جوانوں نے انتہائی مہارت سے تینوں ڈکیتوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا جن کے قبضے سے ایک پستول بمعہ 3 زندہ راؤنڈ اور مزیر چھینا ہوا سامان برآمد ہوا۔ مددگار 15 گلشن معمار نے ملزمان اور برآمدہ سامان کو متعلقہ تھانے کے سپرد برائے قانونی کارروائی کیا۔