ضلع ویسٹ پولیس کی خفیہ اطلاع پر کاروائی، ملزم گرفتار

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) ویسٹ، چوکی انچارج محبوب شہید (سرجانی) نے گٹکا ماوا سپلائی/فروشی میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزم بھاری تعداد میں تیار گٹکا ماوا اور خشک گٹکا سپلائی کے لئے لیکر جارہا تھا۔ پولیس نے خفیہ اطلاع پر سیکٹر 7B میں کاروائی کرکے ملزم رکن الدین ولد وزیر الدین کو گرفتار کیا۔ گرفتار ملزم سے بورے میں موجود 25 پڑیاں گٹکا ماوا، 700 پڑیاں A2Z اور 805 پڑیاں رجنی برآمد کرلیا گیا۔ گرفتار ملزم کے خلاف سندھ گٹکا ماوا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔