ضلع ویسٹ پولیس کی اسنیپ چیکنگ کے دوران کاروائی، ملزم گرفتار

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) ویسٹ، چوکی انچارج خدا کی بستی (سرجانی) نے موٹرسائیکل لفٹنگ میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے اسنیپ چیکنگ کے دوران کاروائی کرکے ملزم ساحل مسیح ولد آصف مسیح کو گرفتار کیا۔ گرفتار ملزم کے زیراستعمال سرقہ شدہ موٹرسائیکل نمبری KDP-0321 کو ضابطے کے تحت قبضہ پولیس میں لیا گیا۔ ملزم سے برآمدہ موٹرسائیکل کی سرقیدگی کا مقدمہ الزام نمبر 686/2024 تھانہ SSHIA میں درج ہے۔ گرفتار ملزم کو مزید قانونی کاروائی کے لئے متعلقہ AVLC حکام کے حوالے کیا جائے گا۔ گرفتار ملزم عادی جرائم پیشہ ور ہے اور قبل از بھی مختلف نوعیت کے مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جاچکا ہے۔