تھانہ منگھوپیر پولیس کی خفیہ اطلاع پر کاروائی، ملزمان گرفتار

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) ویسٹ، تھانہ منگھوپیر پولیس نے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان گینگ راہگیر شہریوں کو واردات کا نشانہ بنانے کے لئے ہمدرد کٹ کے قریب موجود تھے۔ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے 02 ملزمان کو گرفتار کیا، جبکہ 04 ساتھی ملزمان فرار ہوگئے۔ گرفتار ملزمان سے 02 پسٹلز بمعہ ایمونیشن اور اسلحہ کے زور پر چھینی گئے 07 موبائل فونز اور نقدی رقم برآمد کرلی گئی۔ برآمدہ موبائل فونز اسلحہ کے زور پر تھانہ سرجانی کے علاقے سے چھینے گئے تھے۔ واردات کا مقدمہ الزام نمبر 712/2024 بجرم دفعہ 392/397/34 ت پ تھانہ سرجانی میں درج ہے۔ گرفتار ملزمان کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔ گرفتار ملزمان میں عبدالوحید عرف ملا وحید ولد لال محمد اور سرور عرف حسن دین ولد احمد نواز شامل ہیں۔