راولپنڈی میں اسکوٹی چلاتے ہوئے برساتی نالے میں گرنے والی 22 سالہ لڑکی کی لاش برآمد

راولپنڈی (ایچ آراین ڈبلیو) راولپنڈی میں اسکوٹی چلاتے ہوئے برساتی نالے میں گرنے والی 22 سالہ لڑکی کی لاش برآمد، ورثاء پر قیامت گزر گئی، اہل خانہ شدت غم سے نڈھال، فضا سوگوار اور ہر آنکھ اشک بار ہوگئی، آج صبح راولپنڈی میں بحریہ ٹاؤن فیز 6 میں 22 سالہ لڑکی برساتی نالے میں جاگری، جس کے بعد ریسکیو حکام کو طلب کیا گیا اور لڑکی کی تلاش کا آپریشن شروع ہوگیا، راولپنڈی کی ی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی بحریہ ٹاؤن فیز 6 میں لڑکی برساتی نالے میں ڈوب گئی ، ریسکیو ٹیموں نے آٹھ گھنٹے کے طویل سرچ آپریشن کے بعد لڑکی کی لاش نکال لی۔ ترجمان ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو کا کہنا ہےابتدائی معلومات کے مطابق بیس سالہ لڑکی سکوٹی چلا رہی تھی کہ پانی کے تیز ریلے میں بہتی ہوئی نالے میں جا گری۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ لاش سپتال منتقل کی جا رہی ہے لڑکی کی سکوٹی چلاتے ہوئے ویڈیو بھی سامنے آ گئی جس میں لڑکی کے تیز ریلے میں بہہ جانے کا افسوسناک منظر دیکھا جا سکتا ہے۔ نالے میں ڈوبنے والی لڑکی کی حمرا غوری کے نام سے شناخت ہوئی ہے۔ برساتی نالے میں بہہ جانے والی لڑکی غوری ٹاؤن کی رہائشی اور نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں ملازمت کرتی تھی۔