رہائشی پلاٹ A-207 پی ای سی ایچ ایس بلاک 2 غیرقانونی تجارتی تعمیرات پر DDنیاز لغاری کا ایکشن

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) طارق روڈ سے متصل مدینہ مسجد والی گلی میں‌ پلاٹ نمبر A-207 پی ای سی ایچ ایس بلاک 2 پر 500 گز کے رہائشی پلاٹوں پر بننے والی غیرقانونی عمارت جس میں فلیٹس اور دکانوں کی تعمیر کاکام جاری تھا، علاقہ مکین کی شکایت پر دبنگ کارروائی کرتے ہوئے علاقہ کے ڈپٹی ڈائریکٹر نیاز لغاری نے تعمیرات کا منہدم کرتے ہوئے زیر تعمیر عمارت کو سر بمہر کر دیا ہے، اس موقع پر بلڈر کے کارندوں نے امن و امان کو ہاتھ میں لیتے ہوئے زبردست مزاحمت کی لیکن سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے عملے اورمقامی پولیس نے ان کے ہتھکنڈوں کو ناکام بنا دیا، نیاز لغاری کی جانب سے کی گئی کارروائی پر علاقہ مکینوں نے انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا