جشن آزادی، چاغی میں پاک افغان بارڈر پر ریلی کا انعقاد

کوئٹہ (ایچ آراین ڈبلیو) پاکستان کے 78ویں یوم آزادی کے موقع پر چاغی میں پاک افغان بارڈر پر شاندار ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کے مرکزی رہنما میر اعجاز سنجرانی کی ہدایت پر چاغی بارڈر کے علاقے بربچاہ کے مقام پر ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں پاک فوج اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے گئے۔ ریلی میں ہزاروں کی تعداد میں عوام شریک ہوئے جبکہ ملی نغموں سے لہوں گرماتے رہے۔