کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) ایسٹ، تھانہ سائٹ سپر ہائی وے پولیس نے اسٹریٹ کرمنل ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے ملزم حسن رضا ولد عابد حسین کو گرفتار کیا۔ گرفتار ملزم کے قبضے سے غیر قانونی پسٹل بمعہ ایمونیشن اور نقدی رقم برآمد۔ ملزم کے زیرِ استعمال بلا نمبری موٹر سائیکل کو ضابطے کے تحت قبضہ میں لے لیا۔ ملزم کے خلاف سندھ اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔ گرفتار ملزم کے سابقہ کرمنل ریکارڈ کے متعلق معلومات حاصل کی جا رہی ہیں، مزید تفتیش جاری ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments