کورنگی ٹاﺅن کے تحت ایجوکیشن دفتر میں پرچم کشائی کی تقریب، کیک بھی کاٹا گیا

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) کورنگی ٹاﺅن میں جشن آزادی ملی جو ش و جذبے کے ساتھ منایا گیا عوام نے زبردست جوش وخروش کے ساتھ آزادی وطن کی 77ویں سالگرہ کا جشن منایاچیئر مین کورنگی ٹاﺅن نعیم شیخ نے پرچم کشائی کی ،کیک بھی کاٹا کورنگی ٹاﺅن کے ایجوکیشن دفتر میں تقریب منعقد ہوئی اس موقع پر ADC-II ڈاکٹر آصف احمد ، اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر کورنگی شگفتہ احمد، میونسپل کمشنر غلام فرید، اپوزیشن لیڈر محمد ہارون، ڈائریکٹر ایجوکیشن شجاعت حسین، ڈائریکٹر ایڈمن آصف احمد ، کوآرڈینٹر سر معیز الدین، یو سی 7 کے چیئر مین خورشیداحمد اور کورنگی ٹاﺅن کے محکمہ جاتی افسران ، اساتذہ اور ٹی ایم سی اسکول کے طلبا و طالبات اور ملازمین کی بڑی تعداد موجود تھی تقریب میں 77ویں یوم آزادی کا کیک بھی کاٹا گیا اسکول کے بچوں نے ملی نغمے اور ٹیبلو پیش کئے جس پر موجود حاضرین نے بچوں تالیا بجا کر خوب حوصلہ افزائی کی ۔اس موقع پر یوم آذادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئر مین کورنگی ٹاﺅن نعیم شیخ کورنگی نے کہاکہ آج وطن سے تجدید عہد کا دن ہے وطن کی ترقی ،سلامتی اور خوشحالی کا عزم کیا جائے انہوںنے کہاکہ 14اگست ہماری زندگیوں میں سب سے اہم دن ہے آج ہی کے دن ہم آزاد قوم کی حیثیت سے دنیا کے نقشے پر اُبھرے وطن عزیز کی بنیاد عظیم قربانیوں پر قائم ہوئی حب الوطنی کا تقاضہ ہے کہ ہم اپنے وطن سے محبت اور اس کی ترقی و سلامتی کے لئے اپنی تمام تر کاوشوں اور صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں اس موقع پر میونسپل کمشنر غلام فرید نے کہا کہ آج ہم یہ عزم کریں کے ہمارا جینا اور مرنا وطن کے لئے ہے ہمیں اس ملک کو سنوارنا ہے اس کے لئے ہمیں ہر شعبے میں صرف ترقی کے جانب گامزن ہونا ہوگا اللہ تعالیٰ ہمیں متحد اور متفق رکھے اور ہمیں اپنے وطن کی دفاع او رسلامتی کے لئے نیک نیتی کے ساتھ خدمات کی انجام دیہی کی تو فیق عطا فرمائے ۔